اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی آزاد اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایران کی آزاد اسلامی یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں 9 ہزار غیر ملکی طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں.
يہ بات 'حسين ابراہيمي' نے بدھ كے روز ايك پريس كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران كي آزاد اسلامي يونيورسٹي كي اہم پاليسي كا مقصد بيرون ملك ميں اس يونيورسٹي كے شعبوں كي ترقي اور تعليم ہے.
ابراہيمي نے گزشتہ ہفتہ كے دوران ملائيشيا ميں منعقدہ جنوب مشرقي ايشيائي يونيورسٹيوں اور اعلي تعليمي اداروں كے 60 ويں اجلاس كا حوالے ديتے ہوئے كہا كہ ايران كي آزاد اسلامي يونيورسٹي كے سربراہ كو اس اجلاس كے صدر كے طور پر منتخب كيا گيا.
انہوں نے كہا كہ بيرون ملك اس يونيورسٹي كے دفتروں كي توسيع دينا نہايت ضروري ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كي آزاد اسلامي يونيورسٹي كے سربراہ اور تائيوان كي يونيورسٹي كے سربراہوں كے درميان ہونے معاہدے كے مطابق دونوں ممالك كے درميان تعليمي تعاون كي ترقي ضروري ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲